تہران ۔ 25 اگست (اے پی پی) ایران نے بین الاقوامی فوجی حکمت عملی سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال اور اس کی دھمکیوں کے مفہوم کو پوری طرح سے ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے-اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں، جو ایٹمی ہتھیاروں کے موضوع کے تحت منعقد ہوا تھا، ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں کی نمائندگی میں اپنے …
ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیوں پر پابندی لگائی جاے ، ایران

مزید خبریں
تہران ۔ 25 اگست (اے پی پی) ایران نے بین الاقوامی فوجی حکمت عملی سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال اور اس کی دھمکیوں کے مفہوم کو پوری طرح سے ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے-اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں، جو ایٹمی ہتھیاروں کے موضوع کے تحت منعقد ہوا تھا، ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں کی نمائندگی میں اپنے خطاب میں کہا کہ ناوابستہ تحریک کو عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں خاص طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے انبار پر سخت تشویش ہے- ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں تک دہشت گردوں کی رسائی، انسانیت کے خلاف ایک بڑا خطرہ ہے- انہوں نے کہا کہ اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے سبھی ملکوں کو متحد ہونا پڑے گا-








