ایپل نے ایچ ڈی کی نسبت 4 گنا زیادہ پکسل والا 4 کے ٹی وی لانچ کر دیا

کیلیفورنیا ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منعقد تقریب میں ایپل نے 3 نئے آئی فونز اور اسمارٹ واچ کے ساتھ ساتھ 4 کے ٹی وی بھی لانچ کر دیا ۔سعودی اخبار کے مطابق اس ٹی وی میں 4 کے پکچر کوالٹی اور ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی موجود ہے۔4 کے ٹی وی میں ایپل آئی پیڈ پرو کی طرح اے 10 ایکس فیوژن چپ دی گئی …

کیلیفورنیا ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منعقد تقریب میں ایپل نے 3 نئے آئی فونز اور اسمارٹ واچ کے ساتھ ساتھ 4 کے ٹی وی بھی لانچ کر دیا ۔سعودی اخبار کے مطابق اس ٹی وی میں 4 کے پکچر کوالٹی اور ایچ ڈی آر ٹیکنالوجی موجود ہے۔4 کے ٹی وی میں ایپل آئی پیڈ پرو کی طرح اے 10 ایکس فیوژن چپ دی گئی ہے اور ایپل کے گزشتہ ٹی وی کے مقابلے میں اس کی سی پی یو پرفامنس 2 گنا اور گرافکس 4 گنا بہتر ہیں۔ اس کے پکسل ایچ ڈی کی نسبت 4 گنا زیادہ ہیں۔ٹی وی میں ایچ ڈی آر موڈ کے لئے ڈولبی وژن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔یہ ٹی وی 22 ستمبر سے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ 32 جی بی میموری کے ساتھ اسکی قیمت 179 ڈالر اور 64 جی بی میموری کے ساتھ قیمت 199 ڈالر ہے۔اس کے پری آرڈرز (آج) جمعہ سے شروع ہوں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply