ایچ ای سی اورایڈتھ کوان یونیورسٹی آسٹریلیا کے درمیان مفاہمت کی دستاویز پر دستخط

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)پاکستان نے ایڈتھ کوان یونیورسٹی (ای سی یو) آسٹریلیا کے ساتھ مختلف تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کرنے کیلئے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے کے تحت ای سی یو 15 ایچ ای سی کے پی ایچ ڈی سکالرز کو داخلہ دے گی جو ایچ ای سی اسکالرشپ کے معیار اور ای سی یو کورسز …

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)پاکستان نے ایڈتھ کوان یونیورسٹی (ای سی یو) آسٹریلیا کے ساتھ مختلف تعلیمی اور تحقیقی شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کرنے کیلئے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے کے تحت ای سی یو 15 ایچ ای سی کے پی ایچ ڈی سکالرز کو داخلہ دے گی جو ایچ ای سی اسکالرشپ کے معیار اور ای سی یو کورسز میں داخلے کے لیے عام انتخاب کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

دستخطوں کی تقریب سے قبل ای سی یو کے وفد جس کی قیادت ایگزیکٹو ڈین سکول آف انجینئرنگ پروفیسر دریوش حبیبی کر رہے تھے نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔ ڈاکٹر مختار احمد نے وفد کو پاکستانی اور آسٹریلوی اداروں کے درمیان علمی و تحقیقی تعاون کی طویل تاریخ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا میں متعدد یونیورسٹیاں مشترکہ طور پر انجینئرنگ، آئی ٹی، زراعت اور بزنس مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور توانائی پر مشترکہ تحقیق کے ساتھ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ پروفیسر دریوش حبیبی نے ای سی یو میں پاکستانی طلبا اور سابق طلبا کی کارکردگی کو سراہا اور یونیورسٹی میں پاکستانی طلبا اور سکالرز کی تعداد بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ لیکچرر سکول آف انجینئرنگ ڈاکٹر رضوان نے ای سی یو، اس کی عالمی درجہ بندی اور تعلیمی پروگراموں پر ایک پریزنٹیشن شیئر کی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں پیش کئے جانے والے بنیادی انجینئرنگ مضامین میں کیمیکل انجینئرنگ، سول انجینئرنگ، ماحولیاتی انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، مکینیکل انجینئرنگ، اور توانائی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں چار ریسرچ گروپس ہیں جن میں تھرمو فلائیڈز ریسرچ گروپ، جیو ٹیکنیکل اینڈ جیو اینوائرمینٹل انجینئرنگ ریسرچ گروپ، میٹریلز اینڈ مینوفیکچرنگ ریسرچ گروپ اور واٹر اینڈ انوائرمینٹل انجینئرنگ ریسرچ گروپ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای سی یو میں ایچ ای سی کے ترجیحی شعبوں میں پائیدار توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، جدید مواد اور مینوفیکچرنگ، جدید ٹیکنالوجیز، پانی کا انتظام اور پائیداری، شہری منصوبہ بندی، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات، نقل و حمل اور سمارٹ موبیلٹی اور پراسیس ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

 

مزید خبریں
یو ای ٹی لاہور کا سنڈیکیٹ اجلاس، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دی گئی لاہور۔26جولائی (اے پی پی):یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سنڈیکیٹ کا(501 واں) اجلاس وائس چانسلر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر، سنڈیکیٹ کے منتخب اراکین، رجسٹرار اور مختلف محکموں کے نمائندو ں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے انتظامی، تعلیمی اور مالی امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ سالانہ بجٹ اور ملازمین کے مالی فوائد کی منظوری سنڈیکیٹ نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارش پر مالی سال27۔2026 کے لیے8.240 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشنز کے مطابق یکم جولائی2024 سے ایڈہاک ریلیف الائوئنس اور پنشن اضافے کے 9 ماہ کے بقایاجات اور یکم جولائی2026 سے نظرثانی شدہ بیسک پے سکیلز2026 کے تحت تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔طلبا کے قیام کو بہتر بنانے کے لیے ہاسٹلز اور اکیڈمک عمارتوں کی مرمت کا بجٹ بڑھایا گیا۔ اس کے علاوہ ملازمین کو موذی امراض کی دوائیوں کے لیے180 ملین روپے، لیبز کی اپ گریڈیشن کے لیے80 ملین روپے، نیڈ بیسڈ سکالرشپس کے لیے72 ملین روپے، آئی ٹی کے سامان کے لیے150 ملین روپے، مشینری کے لیے125 ملین روپے، اور فرنیچر کے لیے65 ملین روپے کی گرانٹس منظور کی گئیں۔ مزید برآں، ریسرچ کمرشلائزیشن فنڈ کے تحت10 ملین روپے اور فیکلٹی ریکگنیشن پالیسی کے لیے مالی اعانت کی بھی منظوری دی گئی۔ نئی تقرریاں اور فیکلٹی کی ترقی، سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے22 اسسٹنٹ پروفیسرز، 18 لیکچرارز،5 افسران اور1 کیمپس کوآرڈینیٹر کی تقرریوں کی منظوری دی گئی، جس سے خصوصا کمپیوٹنگ اور دیگر ڈگری پروگراموں کو تقویت ملے گی۔ اس کے علاوہ کارکردگی کی بنیاد پر20 فیکلٹی ممبران اور افسران کی کنٹریکٹ تقرریوں میں توسیع کی گئی۔سروس ڈسپلن اور سٹریٹجک پلان کی توثیق، پیڈا ایکٹ2006 کے تحت انضباطی کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے11 ملازمین کے کیسز کا فیصلہ کیا گیا جبکہ8 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یو ای ٹی سٹریٹجک پلان 30۔2026کی منظوری کے ساتھ ساتھ چھ الحاق شدہ کالجوں کے عارضی الحاق میں توسیع بھی دی گئی۔