ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 95 ہزار 2 سو 36 روپے کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں3,700 روپے کمی ، فی تولہ 3 لاکھ 95 ہزار 2 سو 36 روپے کا ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 95 ہزار 2 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 95 ہزار 2 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,172 روپے کمی کے بعد 342,023 روپے سے کم ہو کر 338,851 روپے ہوگئی۔ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 313,523 روپے سے کم ہو کر 310,624 روپے ہوگئی۔







