ایچ بی ایل پی ایس ایل، لندن روڈ شو کروانے کا فیصلہ،روڈ شو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):ایچ بی ایل پی ایس ایل نے لندن روڈ شو کروانے کا فیصلہ کرلیا۔روڈ شو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔شو میں عالمی سرمایہ کار،کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔پی ایس ایل لیگ دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی 20 لیگز میں شامل ہوچکی ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کو بیچنے کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔نئی ٹیموں …

لاہور۔2دسمبر (اے پی پی):ایچ بی ایل پی ایس ایل نے لندن روڈ شو کروانے کا فیصلہ کرلیا۔روڈ شو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔شو میں عالمی سرمایہ کار،کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔پی ایس ایل لیگ دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی 20 لیگز میں شامل ہوچکی ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کو بیچنے کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی نظر آرہی ہے۔لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لارڈز میں روڈ شو پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ لندن کا روڈ شو ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بین الاقوامی اپیل کو مزید فروغ دے گا جبکہ سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی لیگ عالمی فالوونگ اور مضبوط کمرشل ویلیو رکھتی ہے، دو نئی ٹیموں کے اضافے سے سرمایہ کاروں کے لیے بڑے مواقع پیدا ہوں گے،ایچ بی ایل پی ایس ایل روڈ شو میں کاروباری شخصیات،ممکنہ فرنچائز مالکان اور شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔پاکستانی لیگ کی عالمی توسیع اور سٹریٹجک پارٹنرشپس کو مزید فروغ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔30 سپر فینز کو خصوصی ایونٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ٹکٹ حاصل کرنے کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

مزید خبریں