لاہور۔5اپریل (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلی بارمکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی۔ہفتہ کو ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار پورے ٹورنامنٹ کے دوران مکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی،
اس اقدام کا مقصد کرکٹ کے جوش و خروش کو ملک بھر کے شائقین کے دلوں کے قریب لانا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اس سال شائقین براہ راست نشریات اردو زبان میں دیکھ سکیں گے اور وہ اپنی قومی زبان میں لیگ کے سنسنی خیز لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کاکہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اور اس کے بڑھتے ہوئے مداحوں کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے،
پاکستان میں کرکٹ ایک متحد قوت اور پورے کھیل کے لیے اردو میں کمنٹری پیش کر کے ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کے جوش و خروش کو ملک کے کونے کونے تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو کمنٹری کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا اور ہم اسے فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں،یہ اقدام نہ صرف کمیونٹی کے ساتھ ہمارا تعلق مضبوط کرتا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا جوش و خروش وسیع تر سامعین کے لیے زیادہ قابل رسائی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری ہوگی،ترجمان پی سی بی
لاہور۔5اپریل (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلی بارمکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی۔ہفتہ کو ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار پورے ٹورنامنٹ کے دوران مکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد کرکٹ کے جوش و خروش کو ملک بھر کے شائقین کے دلوں کے قریب لانا ہے۔ ایچ بی ایل …
مزید خبریں
پی ایچ ایف نے انڈر 18، انڈر 21، سینئر ویمنز اور انڈر 18 گرلز ٹیموں کیلئے متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس و سیریز کا شیڈول طے کر لیا،ترجمان
کانگو میں ایبولا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز 4200 سے متجاوز، 1916 افراد ہلاک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار
لاہور۔5اپریل (اے پی پی):ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلی بارمکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی۔ہفتہ کو ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار پورے ٹورنامنٹ کے دوران مکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی،
اس اقدام کا مقصد کرکٹ کے جوش و خروش کو ملک بھر کے شائقین کے دلوں کے قریب لانا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ اس سال شائقین براہ راست نشریات اردو زبان میں دیکھ سکیں گے اور وہ اپنی قومی زبان میں لیگ کے سنسنی خیز لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کاکہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل اور اس کے بڑھتے ہوئے مداحوں کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے،
پاکستان میں کرکٹ ایک متحد قوت اور پورے کھیل کے لیے اردو میں کمنٹری پیش کر کے ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کے جوش و خروش کو ملک کے کونے کونے تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اردو کمنٹری کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا اور ہم اسے فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں،یہ اقدام نہ صرف کمیونٹی کے ساتھ ہمارا تعلق مضبوط کرتا ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا جوش و خروش وسیع تر سامعین کے لیے زیادہ قابل رسائی ہے۔
مزید خبریں
پی ایچ ایف نے انڈر 18، انڈر 21، سینئر ویمنز اور انڈر 18 گرلز ٹیموں کیلئے متعدد بین الاقوامی ٹورنامنٹس و سیریز کا شیڈول طے کر لیا،ترجمان
کانگو میں ایبولا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز 4200 سے متجاوز، 1916 افراد ہلاک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی سے آغاز، 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی
شاہی ضیافت میں عمرہ زائرین کے دوسرے گروپ کی مکہ آمد
پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، پی ڈی ایم اے
کولمبیا میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 132 ہوگئیں
اقوام متحدہ کا بچوں کو آن لائن معلوماتی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ