ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کے پہلے 22میچز کا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کے پہلے 22میچز کا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

لاہور۔16اپریل (اے پی پی):ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کے پہلے 22میچز نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جہاں شائقین کی بڑی تعداد نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

صرف آرکائیو اور نان لائیو اسٹریمنگ ڈیجیٹل کانٹینٹ کی مد میں ایک اعشاریہ ایک بلین ویوز ریکارڈ کیے گئے، جو ٹورنامنٹ کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہیں۔آرکائیو کانٹینٹ میں ریلز، شارٹ ویڈیو کلپس اور دیگر متعلقہ پوسٹس شامل تھیں جنہیں صارفین نے بڑے پیمانے پر دیکھا اور شیئر کیا۔

اس کے علاوہ پہلے 22میچز کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر تین اعشاریہ تین سات بلین امپریشنز بھی حاصل ہوئے، جو ایونٹ کی ڈیجیٹل رسائی کو ظاہر کرتے ہیں۔

مزید برآں ان میچز کے دوران ویڈیو کانٹینٹ کے حوالے سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دو بلین منٹس سے زائد کا واچ ٹائم ریکارڈ کیا گیا، جو شائقین کی مسلسل دلچسپی اور مصروفیت کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان تمام اعداد و شمار میں ڈیجیٹل لائیو اسٹریمنگ کے نمبرز شامل نہیں ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11کی مجموعی ڈیجیٹل کارکردگی اس سے بھی کہیں زیادہ متاثر کن ہو سکتی ہے۔