کراچی۔4جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیزراجہ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں مصروف ترین دن گذارا۔ پی سی بی سے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 …
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی تیاریوں کے سلسلے میں رمیز راجہ کی کراچی میں مصروفیت

مزید خبریں
کراچی۔4جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیزراجہ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی تیاریوں کے سلسلے میں کراچی میں مصروف ترین دن گذارا۔ پی سی بی سے منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے انعقاد سمیت دیگر معاملات پر گفتگوکی گئی۔
سندھ میں گرائونڈز کی تزین و آرائش، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور ہائی پرفارمنس سینٹر میں اضافی کمرے بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں رمیز راجہ نے سندھ حکومت اور سیکورٹی عہدیداران سے بھی ملاقات کی جس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کو کامیابی سے منعقد کروانے کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے سیکورٹی کلیئرنس میں سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔








