اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ میڈیا کے شعبہ میں تعاون کی غرض سے اگلے 15 سال کیلئے متفقہ چارٹر وضع کریں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو بیجنگ میں پہلے ایس سی او میڈیا سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ …
ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شفقت جلیل کا ایس سی او میڈیا سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ میڈیا کے شعبہ میں تعاون کی غرض سے اگلے 15 سال کیلئے متفقہ چارٹر وضع کریں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو بیجنگ میں پہلے ایس سی او میڈیا سمٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے شعبہ میں تعاون کے نئے دور میں داخلہ کیلئے ضروری ہے کہ ہم میڈیا کے شعبہ میں تعاون کی غرض سے اگلے 10 سے 15 سالوں کیلئے ایک متفقہ چارٹر وضع کریں جس میں ترقیاتی اہداف کی نشاندہی کی گئی ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ چارٹر نہ صرف میڈیا کوآپریشن کیلئے گائیڈ لائن فراہم کرے گا بلکہ اہداف کے حصول کیلئے علاقائی ممالک کو سمت بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی تبادلوں، نیوز شیئرنگ میکنزم کے ذریعے رکن مالک کے مابین باہمی اعتماد کو مستحکم اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔








