ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت دوسری ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کے اجلاس کاانعقاد

90

بٹگرام۔ 18 فروری (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیرصدارت دوسری ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اہم ضلعی اسٹیک ہولڈرز ،سماجی بہبود، پولیس، محکمہ پراسیکیوشن، محکمہ صحت، ضلعی تعلیم ، ڈسٹرکٹ سب جیل، اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ضیافت الاحد چائلڈ پروٹیکشن آفیسر بٹگرام نے ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے جاری کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

انہوں نے بچوں کے تحفظ کے قوانین اور اقدامات کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات، تحفظ اطفال کی خدمات کے قیام اور خطرے سے دوچار بچوں کی شناخت اور بحالی کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔اجلاس کا مقصد ضلع میں بچوں کے تحفظ کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال ، حکمت عملی بنانا ، بٹگرام میں بچوں کی صحت اور حفاظت میں رکاوٹ بننے والے مختلف چیلنجز سے نمٹنا تھا۔