ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اپر کوہستان کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں ٹرانسپورٹ کرایوں کا جائزہ لینے بارے اجلاس
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اپر کوہستان کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں ٹرانسپورٹ کرایوں کا جائزہ لینے بارے اجلاس

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 16 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اپر کوہستان کی زیر صدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے تناظر میں ٹرانسپورٹ کرایوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر آفس اپر کوہستان کے مطابق اجلاس کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی مناسب کمی یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ مقررہ کرایہ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مفاد کے تحفظ اور سفری سہولیات میں بہتری کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر داسو، ٹریفک پولیس انچارج اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔








