ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے حویلیاں موٹروے انٹرچینج پر منشیات سمگلر کو گرفتار کر کے 1145 گرام چرس برآمد کر لی

128
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

ایبٹ آباد۔ 15 اکتوبر (اے پی پی):پراونشل انچارج ایکسائز انٹیلی جنس بیورو سعود خان گنڈا پور کی زیر نگرانی ای آئی بی 3 موبائل سکواڈ نے حویلیاں موٹروے انٹر چینج کے قریب مسافر گاڑی میں سوار منشیات سمگلر کو گرفتار کر کے دوران تلاشی 1145 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم نے مذکورہ چرس ویلڈنگ مشین میں چھپائی تھی۔

گرفتار ملزم جلال ولد وصال ساکن چارسدہ روڈ بخشی پل پشاور کے خلاف تھانہ ایکسائز ایبٹ آباد ہزارہ ریجن میں مقدمہ درج کر کے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔