نیویارک ۔15اکتوبر (اے پی پی):امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں ضرورت مندوں کے لیے انسانی امداد تک رسائی کوسہل بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے۔اے پی کے مطابق کملا ہیرس نےایکس پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً دو ہفتوں سے غزہ کے شمال کو خوراک کی …
اسرائیل غزہ کو انسانی امداد کی ترسیل کو سہل بنانے کے اقدامات کرے، کملا ہیرس

مزید خبریں
نیویارک ۔15اکتوبر (اے پی پی):امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں ضرورت مندوں کے لیے انسانی امداد تک رسائی کوسہل بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے۔اے پی کے مطابق کملا ہیرس نےایکس پر جاری پوسٹ میں لکھا ہے کہ اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً دو ہفتوں سے غزہ کے شمال کو خوراک کی بالکل ترسیل نہیں ہوئی۔ لہذا اسرائیل کو فوری طور پر ضرورت مندوں کے لئے امداد کی ترسیل کو آسان بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھانےچاہییں۔
خطے میں شہریوں کے تحفظ، خوراک، پانی اور طبی خدمات تک ان کی رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، ہیرس نے بین الاقوامی انسانی حقوق کا احترام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی طرف سے 12 اکتوبر کو شائع ہونے والے بیان میں بتایا گیا تھا کہ غزہ کے شمال کو جانے والی تمام تر مرکزی گزرگاہیں بند کر دی گئی ہیں اور یکم اکتوبر کے بعد سے علاقے میں کوئی خوراک داخل نہیں ہوئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے شمال میں خوراک کی تقسیم کے مقامات، تندوروں اور بیکریوں کو فضائی حملوں اور انخلاء کے احکامات جیسے عوامل کی وجہ سے بند کرنا پڑا۔








