ایکنک نے 149 ارب روپے مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دیدی

155
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی)قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے 149ارب روپے مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔ اس سلسلہ میں کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 124,208 ملین روپے کی لاگت سے برہان۔ہکلہ۔ڈی آئی خان موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کی تجویز وزارت مواصلات نے ایکنک میں پیش کی تھی۔