لاہور۔6فروری (اے پی پی):ایکوسٹار ایبک پولو کپ کے بڑے فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس اور ایف جی پولو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل کل بروز ہفتہ (7 فروری کو لاہور پولو کلب گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔مین فائنل سے قبل ایس کیو سی گولڈ اور بی این پولو کے درمیان سبسیڈری فائنل کھیلا جائے گا۔فائنل میچ میں امریکی سفارت خانے کی ڈپٹی چیف آف مشن مس نیٹلی اے بیکر …
ایکوسٹار ایبک پولو کپ کا فائنل کا ڈائمنڈ پینٹس اور ایف جی پولو کے درمیان کھیلا جائے گا

مزید خبریں
لاہور۔6فروری (اے پی پی):ایکوسٹار ایبک پولو کپ کے بڑے فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس اور ایف جی پولو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل کل بروز ہفتہ (7 فروری کو لاہور پولو کلب گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔مین فائنل سے قبل ایس کیو سی گولڈ اور بی این پولو کے درمیان سبسیڈری فائنل کھیلا جائے گا۔فائنل میچ میں امریکی سفارت خانے کی ڈپٹی چیف آف مشن مس نیٹلی اے بیکر بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی۔
فائنل سے قبل گفتگو کرتے ہوئے لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون نے ٹورنامنٹ کے ٹائٹل سپانسر ایکوسٹار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں پولو کے فروغ میں گرانقدر کردار ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر ایکوسٹار ڈائریکٹر ڈی ڈبلیو پی طہ محمد نسیم اور مارکیٹنگ ہیڈ شعیب یونس کی کوششوں کو سراہا جو کھیل کی ترقی کے لیے مسلسل تعاون کر رہے ہیں۔
ملک اعظم حیات نون نے اس بات پر زور دیا کہ پولو جیسے کھیل، جسے "بادشاہوں اور شہسواروں کا کھیل” کہا جاتا ہے، کو برقرار رکھنے اور پاکستان کی اس عظیم وراثت کو زندہ رکھنے میں کارپوریٹ سپانسرشپ کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ فائنل پولو کے پرستاروں اور کھیلوں کے شائقین کے لیے ایک بہترین تفریح ثابت ہوگا۔








