ای لائبریری کا مقصد شہریوں میں پڑھنے،لکھنے،سیکھنے،تحقیق کرنے اور آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرنا ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

87

مظفرگڑھ۔ 21 نومبر (اے پی پی):ای لائبریری کا مقصد شہریوں میں پڑھنے،لکھنے،سیکھنے،تحقیق کرنے اور آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرنا ہے،طلبا و طالبات اور عام شہری ای کائبریری سے استفادہ حاصل کر سکتئ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے علامہ اقبال پبلک لائبریری میں ای لائبریری کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے علامہ اقبال پبلک لائبریری کی تزئین و آرائش اور نئی تعمیر ہونے والی مسجد کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کیلئے علامہ اقبال لائبریری میں مختلف موضوعات کی کتابوں کے ساتھ ساتھ ای لائبریری بھی قائم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات اور عام شہری ای لائبریری سے استفادہ حاصل کر سکتے ہی، ای لائبریری کا مقصد شہریوں کو پڑھنے، لکھنے، سیکھنے،تحقیق کرنے اور آگے بڑھنے کی لگن پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لائبریری میں طلبا و طالبات اور عام شہریوں کو جدید کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔ اس موقع پر چیف لائبریرین عطا اللّٰہ نے کہا کہ ای لائبریری کے انقلابی منصوبے کا مقصد شہریوں کو مثبت اور تعمیری سرگرمیاں مہیا کرنا ہے۔