آکلینڈ۔31دسمبر (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ میڈیسن کیز ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
29 سالہ امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اے ایس بی کلاسک میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اٹلی کی حریف کھلاڑی لوسیا برونزٹی کو شکست دی۔نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ کے اے ایس بی ٹینس سینٹر میں کھیلے گئے
ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف اٹلی کی کھلاڑی لوسیا برونزٹی کو نہ صرف سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور 4-6 سے شکست دی بلکہ ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میڈیسن کیز کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ رومانیہ کی جیکولین ایڈینا کرسٹیان سے ہوگا۔