اے ایس بی کلاسک ٹینس ، کوکو گف اور ایما ناوارو ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

120
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

آکلینڈ۔5جنوری (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار کوکوگف اور ان کی ہم وطن کھلاڑی ایما ناوارو ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں۔ 19 سالہ کوکوگف نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں روسی حریف کھلاڑی وروارا اینڈریوینا گرچیوا کو شکست دی جبکہ امریکا کی ہی ایما نا وارونے کوارٹر فائنل میچ میں کروشین حریف کھلاڑی پیٹرا مارٹک کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورانامنٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں میں امریکی ٹینس سٹار کوکوگف نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی وروارا اینڈریوینا گرچیوا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 1-6 سئ شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کی

ا جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن حریف کھلاڑی ایمانا وارو سے ہوگا ، انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں کروشین حریف کھلاڑی پیٹرا مارٹک کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔