غزہ ۔29نومبر (اے پی پی):غزہ میں جنگ کے دوران پاور فل وڈیو رپورٹنگ پر اے ایف پی سے منسلک دو صحافیوں بلال السباغ اور یوسف حسینا کو روری پیک ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اردو نیوز کے مطابق یہ ایوارڈ وڈیو جرنلسٹ روری پیک کے نام سے منسوب ہے جو 1993 میں ماسکو میں قتل کر دیے گئے تھے۔صحافی بلال السباغ کی عمر 33 سال جبکہ یوسف حسینا کی عمر …
اے ایف پی کے 2 صحافیوں کو غزہ جنگ کے دوران پاورفُل کوریج پر روری پیک وڈیو ایوارڈ سے نوازا گیا

مزید خبریں
غزہ ۔29نومبر (اے پی پی):غزہ میں جنگ کے دوران پاور فل وڈیو رپورٹنگ پر اے ایف پی سے منسلک دو صحافیوں بلال السباغ اور یوسف حسینا کو روری پیک ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
اردو نیوز کے مطابق یہ ایوارڈ وڈیو جرنلسٹ روری پیک کے نام سے منسوب ہے جو 1993 میں ماسکو میں قتل کر دیے گئے تھے۔صحافی بلال السباغ کی عمر 33 سال جبکہ یوسف حسینا کی عمر 47 سال ہے۔بلال السباغ رواں سال اپریل میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کو لے کر غزہ سے نکل گئے تھے، وہ اس ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن پہنچے۔
اُن کو جنگ زدہ علاقے سے رپورٹنگ کرنے پر ستمبر میں بیوکس کالواڈوس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
بلال السباغ نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ باوجود اس کے کہ وہ آج کی رات اس پذیرائی پر خوش ہیں، ان کا دل بہت بھاری ہے کیونکہ ان کے خاندان کے افراد اور دوست اس وقت غزہ میں بھوک، خوف اور بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔
صحافی یوسف حسینا 2014 سے اے ایف پی کے لیے غزہ سے کام کر رہے ہیں اور جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اُن کو دس بار اپنا گھر بدلنا پڑا ۔وہ اس وقت ایک اہم غیرجانبدار صحافی ہیں جو غزہ سے اے ایف پی کے لیے وڈیو رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
ایجنسی فرانس پریس کے عالمی نیوز ڈائریکٹر فل چیٹ وِنڈ نے کہا کہ اے ایف پی میں ہر ایک کو بلال اور غزہ میں اس کے ساتھیوں کے کام پر بے حد فخر ہے۔ یہ ایوارڈ بظاہر ناممکن حالات میں ان کی بہترین صحافت کے لیے خراجِ تحسین اور صلہ ہے۔
وڈیو اور آڈیو کے ڈپٹی نیوز ڈائریکٹر گیلوم میئر نے کہا کہ یہ انعام بلال اور یوسف کی ہمت کے صلے میں ہے جن کی اے ایف پی کے لیے عکاسی نے دنیا بھر کے ٹیلی ویژن سٹیشنز کو غزہ میں تنازعے کی حقیقت اور اس کے شہری آبادی پر ہونے والے اثرات کو دکھایا۔








