اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 127 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں ، 3 ملزمان گرفتار

72
arrested
arrested

اسلام آباد ۔12نومبر (اے پی پی):اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے انسداد کی 6 کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتارکر لئے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں میں 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 127 کلوگرام منشیات برآمدکی گئیں ۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بحرین روانہ ہونیوالے مسافر کے بیگ سے 6 کلو 438 کلوگرام آئس برآمدکی گئی۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 10 کلو 450 گرام ہیروئن برآمدکرکے ایک ملزم گرفتار کیاگیا ۔

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 65 گرام منشیات برآمدکی گئی۔برآمدشدہ منشیات میں 52 گرام افیون، 2 گرام ہیروئن، 7 گرام چرس اور 4 گرام آئس شامل ہے ۔پشاور میں کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1 کلو 700 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ مستونگ میں لک پاس کے قریب سمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 58 کلوگرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔کچلاک بائی پاس کوئٹہ کے قریب چھپائی گئی 50 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔ ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔