اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے قرب و جوار اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں6 کارروائیوں کےدوران 3خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار کر کے 21 لاکھ سے زائد مالیت کی 14.845 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔
اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 10 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے قرب و جوار اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں6 کارروائیوں کےدوران 3خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار کر کے 21 لاکھ سے زائد مالیت کی 14.845 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 745گرام آئس برآمد کر کے 3ملزمان کو گرفتار جبکہ رنگ روڈ پشاور کے قریب خاتون کے قبضے سے 500گرام آئس برآمد کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 6کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ دیگر کارروائیوں میں سرنان ڈسٹرکٹ پشین میں ہوٹل کے قریب 2خواتین کے قبضے سے 4کلوگرام آئس ، اٹک کے قریب گاڑی سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک اور کارروائی میں ریلوے لائن روڈ پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔








