اے این ایف کی کارروائیاں ، 1کروڑ11لاکھ روپےسے زائد مالیت کی60.78 کلوگرام منشیات برآمد، 4ملزمان گرفتار

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں1کروڑ11لاکھ روپےسے زائد مالیت کی60.78 کلوگرام منشیات برآمدکرکے4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اتوار کو ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے بیگ سے 184گرام وزنی 340 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرکے ملزم کو …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کارروائیوں میں1کروڑ11لاکھ روپےسے زائد مالیت کی60.78 کلوگرام منشیات برآمدکرکے4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اتوار کو ترجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے بیگ سے 184گرام وزنی 340 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

خانیوال ٹول پلازہ کے قریب آئل ٹینکر سے 24کلو چرس برآمد کرکے 2ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ساہو چوک ملتان کے قریب ملزم سے 1.5کلو چرس برآمد کرلی۔

گوادر بلوچستان کے قریب کارروائی میں کمپائونڈ سے 35.1کلو آئس برآمد کرلی۔ انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔