اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں انکوائری کمیشن کی مخالفت حساب نہ دینے کا بہانہ ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن قرضوں کے حقائق عوام سے چھپانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کو مسترد کرنا قومی ترقی کے …
اے پی سی میں انکوائری کمیشن کی مخالفت حساب نہ دینے کا بہانہ ہے، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں انکوائری کمیشن کی مخالفت حساب نہ دینے کا بہانہ ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن قرضوں کے حقائق عوام سے چھپانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کو مسترد کرنا قومی ترقی کے عمل میں رکاوٹ بننے کے مترادف ہے، یہ نیشنل ڈویلپمنٹ نہیں صرف پرسنل ڈویلپمنٹ چاہتے ہیں۔








