اے پی پی کے زیراہتمام عالمی نیوز ایجنیسیز کانفرنس ”آئی سی این اے“کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد ،کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

اے پی پی کے زیراہتمام عالمی نیوز ایجنیسیز کانفرنس ”آئی سی این اے“کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد ،کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی میڈیا کی دنیا سے تعلق رکھنے والے جو شرکاءپاکستان آئے ہیں ،انہیں مستقل بنیادوں پر ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دینا چاہیے جو آنے والے دور کے خبری تقاضوں کو بھر پور انداز میں پیش کر سکے،مینجنگ ڈائریکٹر اے …

اے پی پی کے زیراہتمام عالمی نیوز ایجنیسیز کانفرنس ”آئی سی این اے“کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد ،کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی
میڈیا کی دنیا سے تعلق رکھنے والے جو شرکاءپاکستان آئے ہیں ،انہیں مستقل بنیادوں پر ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دینا چاہیے جو آنے والے دور کے خبری تقاضوں کو بھر پور انداز میں پیش کر سکے،مینجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) قومی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ”اے پی پی “کے زیراہتمام عالمی نیوز ایجنیسیز کانفرنس ”آئی سی این اے“کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد ”اے پی پی “کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ ہفتہ کو یہاں ہونے والے اجلاس میں کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات بارے” اے پی پی“ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد طاہر حسن ، ڈائریکٹر نیوز اکرم ملک ، ڈائریکٹر ڈپلومیٹک افیئرز قمر اللہ چوھدری اور معاون انٹرنل کمیٹیوں نے تفصیلی رپورٹس پیش کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے پی پی کے مینجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ”آئی سی این اے“ کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے جو فارمیٹ ترتیب دیا گیا ہے ، وہ کانفرنس کے موضوعات کا مکمل احاطہ کرے گا اور اِس حوالے سے عملی اقدامات پر مبنی جامع لائحہ عمل کو آگے بڑھا نے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ میڈیا کی دنیا سے تعلق رکھنے والے جو شرکاءپاکستان آئے ہیں ،انہیں مستقل بنیادوں پر ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دینا چاہیے جو آنے والے دور کے خبری تقاضوں کو بھر پور انداز میں پیش کر سکے۔انہوں نے خبری رابطوں میں حالیہ عہد کی تیزی کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ان روابط میں مزید تیزی اور جامعیت کے اشارے مل رہے ہیں، جو ادارے اِن اہداف کوحاصل کرنے میں ناکام رہیں گے، وہ میڈیا کی دنیا میں اپنی ساکھ کھو دیں گے، مسابقت کی اس دوڑ میں دنیا بھر کے خبررساں اداروں کی اہمیت پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کرگئی ہے۔” اے پی پی“ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر محمد طاہر حسن نے اجلاس کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے شرکاءکو بہترین سہولیات دی جائیں گی اور دوروز تک تمام امور کو براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی70سالہ تقریبات کے حوالے سے کانفرنس ایک معتبر حوالے سے یاد گار ثابت ہوگی اور کانفرنس میں شامل چار مختلف نشستوں کے موضوعات موجودہ عہد میں انفارمیشن کی لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی صورت حال کے پس اور پیش منظر کو جاننے کی راہ ہموار کریں گے۔کانفرنس میں شامل موضوعات کی چارمرکزی نشستوں سے کلیدی مقررین خطاب کریں گے۔