اسلام آباد ۔12مئی (اے پی پی)راولپنڈی اسلام آباد کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے میڈیا سے متعلق شعبہ جات نے قومی خبررساں ادارے ”اے پی پی“ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الااقوامی کانفرنس آف نیوز ایجنسیز (آئی سی این اے) کے انعقاد کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس مقررین کے خیالات سے میڈیا کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو سیکھنے کے بھرپور مواقع …
اے پی پی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الااقوامی کانفرنس کا انعقاد طلبہ کیلئے خوش آئند ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔12مئی (اے پی پی)راولپنڈی اسلام آباد کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے میڈیا سے متعلق شعبہ جات نے قومی خبررساں ادارے ”اے پی پی“ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الااقوامی کانفرنس آف نیوز ایجنسیز (آئی سی این اے) کے انعقاد کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس مقررین کے خیالات سے میڈیا کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو سیکھنے کے بھرپور مواقع ملیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں (آج) اتوار سے شروع ہونے والی دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس(آئی سی این اے)کے حوالے سے جڑواں شہروں کی مختلف نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں کے شعبہ صحافت کے اساتذہ کرام اور طالب علموں نے ملے جلے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھر کے 30 کے قریب نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں صحافت کی تعلیم دی جارہی ہے اور ہر سال ایک ادارے سے 40 کے قریب طالب علم تعلیم مکمل کر کے صحافت کے میدان میں قدم رکھتے ہیں مگر اُن میں سے بہت ہی کم طالب علم صحافت کے عملی تقاضوں پر پورا اترتے ہیں۔








