سرینگر ۔ 22 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ متحدہ مزاحمتی قیادت اپنا ہفتہ وار احتجاجی کلینڈر جاری کرنے سے قبل مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے نمائندوں سے باقاعدہ مشورہ کرتی ہے لہذا یہی وجہ ہے کہ احتجاجی کلینڈر کو بھر پور عوامی حمایت حاصل ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے …
ا حتجاجی کلینڈر کو عوامی کی بھرپور حمایت حاصل ہے‘ یاسین ملک

مزید خبریں
سرینگر ۔ 22 دسمبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ متحدہ مزاحمتی قیادت اپنا ہفتہ وار احتجاجی کلینڈر جاری کرنے سے قبل مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے نمائندوں سے باقاعدہ مشورہ کرتی ہے لہذا یہی وجہ ہے کہ احتجاجی کلینڈر کو بھر پور عوامی حمایت حاصل ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے کلینڈرکے بارے میں تاجروں، ٹرانسپوٹروں ، اساتذہ اور دیگر طبقوں سے مشورہ کیا جاتا ہے اور جب تک عوام چاہئیں گے ، احتجاجی کلینڈر کے اجرا ءکا سلسلہ جاری رہے گا۔








