بائرن میونخ کی ہوفن ہائم کے خلاف بڑی فتح، بنڈس لیگا میں سبقت بحال

برلن۔9فروری (اے پی پی):بائرن میونخ کی ٹیم نے ہوفن ہائم کو ہوم گراؤنڈ پر 1-5 سے شکست دے کر بنڈس لیگا میں اپنی جیت کا سلسلہ بحال کر لیا اور پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کی برتری دوبارہ قائم کر لی ۔ ای ایس پی این کے مطابق ابتدائی دو میچوں میں ناکامی کے بعد دباؤ کا شکار بائرن میونخ نے جارحانہ آغاز کیا۔ 17ویں منٹ میں کیون آکپوگوما کے …

برلن۔9فروری (اے پی پی):بائرن میونخ کی ٹیم نے ہوفن ہائم کو ہوم گراؤنڈ پر 1-5 سے شکست دے کر بنڈس لیگا میں اپنی جیت کا سلسلہ بحال کر لیا اور پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کی برتری دوبارہ قائم کر لی ۔ ای ایس پی این کے مطابق ابتدائی دو میچوں میں ناکامی کے بعد دباؤ کا شکار بائرن میونخ نے جارحانہ آغاز کیا۔ 17ویں منٹ میں کیون آکپوگوما کے ریڈ کارڈ کے بعد ہیری کین نے پنالٹی پر گول کر کے برتری دلائی۔

اگرچہ ہوفن ہائم نے 35ویں منٹ میں سکور برابر کر دیا، مگر وقفے سے قبل ہیری کین کی دوسری پنالٹی اور پھر لوئیس ڈیاز کے گول نے بائرن کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔دوسرے ہاف میں بائرن نے کھیل پر مکمل کنٹرول رکھا۔ لوئیس ڈیاز نے مزید دو گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ ہوفن ہائم کو 10کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔یہ بائرن میونخ کی 3 میچوں میں پہلی کامیابی ہے، جبکہ ہوفن ہائم کو 2026 میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس فتح کے ساتھ ہی بائرن میونخ نے حالیہ غیر تسلی بخش نتائج کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری کو دوبارہ مضبوط بنا لیا۔یہ بائرن میونخ کی تین میچوں میں پہلی فتح ہے، جس کے بعد اس نے پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کی برتری بحال کر لی ہے۔ میچ کے بعد ہیری کین نے کہا کہ ٹیم کو بہت تنقید کا سامنا تھا ، لیکن کھلاڑی پُرسکون رہے اور بہترین انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے ہوفن ہائم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔