بابائے قوم کی دور اندیشی اور سیاسی بصیرت نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ پہچان دی،سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہقائداعظم کے یوم ولادت پر آج پوری قوم بابائے قوم کی ولادت کا جشن منا رہی ہے۔ منگل کو اپنے پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بابائے قوم کی دور اندیشی اور سیاسی بصیرت نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ پہچان دی۔ ہمیں قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہقائداعظم کے یوم ولادت پر آج پوری قوم بابائے قوم کی ولادت کا جشن منا رہی ہے۔ منگل کو اپنے پیغام میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بابائے قوم کی دور اندیشی اور سیاسی بصیرت نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ پہچان دی۔ ہمیں قائد اعظم کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ سلیم مانڈی والا نے کہا کہ ہمارے مسائل کی ایک وجہ قائد کے وژن سے انحراف بھی ہے۔ ہمارے مسائل کے حل کے لئے قومی اور ملی اتحاد کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر قوم اور ملک کی مجموعی ترقی کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ قائداعظم ایک ترقی پسند سوچ رکھتے تھے۔ اتحاد، ایمان اور اتفاق کی بدولت ترقی پسند اور خوشحالی پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں