بابراعظم نے گزشتہ دو برسوں کے دوران زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کی اوسط میں تمام حریف بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں گزشتہ دو برسوں کے دوران زیادہ رنز بنانے کی اوسط میں تمام حریف بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے اس عرصے کے دوران 14 ٹیسٹ میچز میں 61.60 کی اوسط سے 1232 رنز بنائے جس میں ان کی چار شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ 61 کی اوسط …

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی) پاکستانی بلے باز بابراعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں گزشتہ دو برسوں کے دوران زیادہ رنز بنانے کی اوسط میں تمام حریف بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے اس عرصے کے دوران 14 ٹیسٹ میچز میں 61.60 کی اوسط سے 1232 رنز بنائے جس میں ان کی چار شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ 61 کی اوسط سے رنز بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے 11 میچز میں تین سنچریوں کی مدد سے 1098 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 14 ٹیسٹ میچز میں 60.84 کی اوسط سے چار سنچریوں کی مدد سے 1156 رنز بنائے، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 21 ٹیسٹ میچز میں 58.60 کی اوسط سے 1934 رنز بنائے جس میں ان کی 7 سنچریاں شامل ہیں۔