بابر اعظم 3 رنز کے فرق سے مسلسل دوسری سنچری بنانے میں ناکام

ایڈیلیڈ۔ یکم دسمبر (اے پی پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور صرف 3 رنز کے فرق سے مسلسل دوسری سنچری بنانے میں ناکام رہے، ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 97 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے شامل تھے، بدقسمتی سے وہ ٹیسٹ کیریئر …

ایڈیلیڈ۔ یکم دسمبر (اے پی پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور صرف 3 رنز کے فرق سے مسلسل دوسری سنچری بنانے میں ناکام رہے، ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 97 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جس میں 11 چوکے شامل تھے، بدقسمتی سے وہ ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری بنانے میں ناکام رہے، واضح رہے کہ انہوں نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز بنائے تھے۔