باجوڑ۔8جنوری (اے پی پی):باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ بیلو ٹ فراش میں پیر کی صبح سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکےمیں6پولیس اہلکار شہید اور 27 زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او باجوڑ اور ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ یہ پولیس اہلکار پولیو ویکسی نیشن ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے جا رہے تھے جب ان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم کا نشانہ بن گئی۔
پولیس کے مطابق 10 زخمیوں کو پشاور جبکہ 12 باجوڑ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں زیر علاج ہیں، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ہسپتال کے عملہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس سے اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ خار ہسپتال کی انتظامیہ نے مقامی افراد سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔