بارسلونا۔17اپریل (اے پی پی):میکسیموگونزالزاور آندرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ارجنٹائن کی فاتح جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سیمون بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ بارسلونا اوپن …
بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ،میکسیموگونزالزاور آندرس مولٹینی کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
بارسلونا۔17اپریل (اے پی پی):میکسیموگونزالزاور آندرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ ارجنٹائن کی فاتح جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سیمون بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔
بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 71 واں ایڈیشن ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا ، سپین میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں میکسیموگونزالزاور آندرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمون بولیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اینڈریا واواسوری پر مشتمل اطالوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 5-7سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔







