بارسلونا کی ٹیم سپینش لیگ لالیگاپوائنٹس ٹیبل پربدستور پہلے نمبر پر براجمان

میڈرڈ۔14نومبر (اے پی پی):سپینش فٹ بال لیگ لالیگا پوائنٹس ٹیبل پربارسلونا کی ٹیم پہلے ، ریال میڈرڈ دوسرے اور ایٹلیٹیکو میڈرڈتیسرے نمبر موجود ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے 94 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ اس ایونٹ کو لالیگا ای اے سپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ سپینش فٹ بال لیگ لالیگاکا 94 ویں سیزن کا آغازرواں سال …

میڈرڈ۔14نومبر (اے پی پی):سپینش فٹ بال لیگ لالیگا پوائنٹس ٹیبل پربارسلونا کی ٹیم پہلے ، ریال میڈرڈ دوسرے اور ایٹلیٹیکو میڈرڈتیسرے نمبر موجود ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے 94 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ اس ایونٹ کو لالیگا ای اے سپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ سپینش فٹ بال لیگ لالیگاکا 94 ویں سیزن کا آغازرواں سال 15 اگست 2024 کو ہوا اور 25 مئی 2025 کو اختتام پذیر ہوگا۔ ریال میڈرڈ دفاعی چیمپئن ہے، جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا 36 واں ٹائٹل جیتا تھا۔

اب تک کھیلے گئے لیگ میچز میں 15 ٹیمیں 13،13 میچز کھیل چکی ہیں۔بارسلونا کی ٹیم 11 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ 12 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس نے 8 میچز جیتے ہیں اور وہ 27 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈکی تیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے ،ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم 13 میچز میں سے 7 میچز جیت سکی ہے اور اس کے 26 پوائنٹس ہیں۔ ویلریال کی ٹیم کے 24 پوائنٹس ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر ہے،اوساسونا کی ٹیم 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ ایتھلیٹک بلباؤ اورریال بیٹس کی ٹیمیں 20،20 مساوی پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ اسی طرح ریال سوسی ڈیڈ ،میلورکا اور گیرونا کی ٹیمیں 18،18 مساوی پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر بالترتیب آٹھویں ،نویں اور دسویں نمبر پر ہیں

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔