ناران۔ 22 دسمبر (اے پی پی):وادی کاغان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ شوگراں،کاغان،سری پائے اور ناراں سمیت مختلف سیاحتی مقامات پر شدید برفباری جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) شیر خان کی ہدایت پر شاہراہ کاغان اور شوگراں روڈ پر کے ڈی اے کا عملہ مشینری کے ہمراہ تعینات کر دیا گیا ہے جو مختلف مقامات پر برف ہٹانے کے کام میں …
بارش اور برفباری کے باعث شاہراہ کاغان اور شوگراں روڈ پر کے ڈی اے کا عملہ تعینات

مزید خبریں
ناران۔ 22 دسمبر (اے پی پی):وادی کاغان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ شوگراں،کاغان،سری پائے اور ناراں سمیت مختلف سیاحتی مقامات پر شدید برفباری جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) شیر خان کی ہدایت پر شاہراہ کاغان اور شوگراں روڈ پر کے ڈی اے کا عملہ مشینری کے ہمراہ تعینات کر دیا گیا ہے جو مختلف مقامات پر برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہے تاکہ سڑکوں کو آمدورفت کے لیے بحال رکھا جا سکے۔
کے ڈی اے کی جانب سے وادی میں آنے والے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملہ الرٹ ہے اور سیاحوں کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔








