بارش کے باعث آزاد کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد،سرگودہا،لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے، محکمہ موسمیات

51

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کے باعث آزاد کشمیر، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد،سرگودہا،لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جبکہ اس دوران راولپنڈی،اسلام آباد، کشمیر، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد،گوادر ،آواران، بارکھان،بولان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) بدھ کو آزاد کشمیر، اسلام آباد، بالائی اوروسطی پنجاب، خیبر پختونخوااور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار، کشمیر،بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اورجنوبی بلوچستان میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب،کشمیر، سندھ، بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں راولپنڈی(چکلالہ86، شمس آباد56)، اسلام آباد(ایئر پورٹ 81،زیرو پوائنٹ75، سیدپور61، گولڑہ57، بوکڑہ 38)، چکوال 63، جوہر آباد35،مری 27 ،گجرات 14،سیالکوٹ (ایئر پورٹ 05، سٹی 01)، اوکاڑہ 03، لاہور (سٹی 02، ایئر پورٹ 01)،رحیم یار خان،حافظ آباد 01، کشمیر: کوٹلی80 ، راولاکوٹ 29، گڑھی دوپٹہ 08،مظفر آباد( سٹی06،ائیر پور ٹ03)، سندھ میں میر پور خاص 56، پڈعیدن 33، کراچی( سر جا نی ٹا ون 27، جامعتر الشید 23، کیماڑی 17، گلشن حدید 16، ڈی ایچ اے فیز ٹو 14،نارتھ کراچی 13، قائد آباد 12، اورنگی ٹاؤن، سعدی ٹاؤن 08، فیصل بیس، مسرور بیس 16،ناظم آباد، ایئر پورٹ 06، جناح ٹرمینل04، یونیورسٹی روڈ 01)، سکھر 23، ٹنڈو جام 20،پڈعیدن 19 ، روہڑی 11، حیدر آباد 08، ٹھٹھہ 07، پٹن 05، دادو02، سکرنڈ، خیر پور 01، بلوچستان میں گوادر58،پسنی 38، لسبیلہ35، جیوانی 34،قلات12 ،لسبیلہ 11،اورماڑہ، تربت 09،کوئٹہ(سمنگلی 09،سٹی08)، پشین 10، اورماڑہ 07، خضدار 01خیبر پختونخوا میں تخت بائی 20، دیر 13، بالاکوٹ 09،کاکول 08،پاراچنار 02، کالام 03 اور سیدو شریف میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

منگل کو زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت بھکر،سبی44، بہاولنگر،لیہ اورساہیوال میں43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔