ملتان ۔ 16 اگست (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے واسا حکام کو مون سون میں الرٹ رہنے کا ہدایا ت جاری کر دیں ۔کمشنرملتان ڈویژن نے اپنے جاری کردہ ہدایات میں کہا کہ بارش کے پیش نظر تمام مشینری فیلڈ میں بھیجی جائے۔
انہوں نے کہا تیز بارش کے دوران واسا نکاسی آب کو ہر صورت یقینی بنائے۔تمام اہم شاہراہوں، نشیبی علاقوں کو بارش کے پانی سے کلیئر کروائیں۔انہوں نے واسا کو مشینری فنکشنل، ڈسپوزل پر جنریٹر کا انتظام کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے ضلعی افسران کو نکاسی آب کے عمل کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔
کمشنرملتان نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے موسم میں حفاظتی تدابیر اپنائیں۔