بارہویں پانچ سالہ منصوبے پر بھی ہماری کوشش ہے کہ ہم ایک چیپٹر معذور افراد کے لئے شامل کریں،پارلیمانی سیکرٹری کنول شوذب

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کنول شوذب نے کہا ہے کہ بارہویں پانچ سالہ منصوبے پر بھی ہماری کوشش ہے کہ ہم ایک چیپٹر معذور افراد کے لئے شامل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ”معذور افراد کےلئے پائیدار ترقیاتی کے اہداف کے مواد کا آغاز“ پر منعقد ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کنول شوذب نے کہا ہے کہ بارہویں پانچ سالہ منصوبے پر بھی ہماری کوشش ہے کہ ہم ایک چیپٹر معذور افراد کے لئے شامل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ”معذور افراد کےلئے پائیدار ترقیاتی کے اہداف کے مواد کا آغاز“ پر منعقد ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارہویں پانچ سالہ منصوبے پر بھی ہماری کوشش ہے کہ ہم ایک چیپٹر معذور افراد کےلئے شامل کریں، ہمارے پاس معذور افراد کےلئے جامع رسائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی میں بھی ایک مستقل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو گاہے بگاہے ان تمام مسائل کو حل کرنے اور معذور افراد کو بہتر مستقبل دینے کےلئے لائحہ عمل مرتب کرے گی ،جب تک ہم ان افراد کی حوصلہ فزائی نہیں کریں گے اور انہیں اپنے برابر کھڑا ہونے کا موقع خود نہیں دیں گے، ان افراد کو معاشرہ میں مقام دلانا ممکن نہیں ہوگا ۔ کنول شوذب نے کہا کہ معاشرے کے نازیبا سلوک کی وجہ سے ہم نے سپیشل افراد کو ہر ادارے، ہر سطح پر مائنس کیا ہوا ہے اور اس تفریق کو ہم ہی نے ختم کرنا ہے اور ایسے افراد کو اپنے دفاتر، تعلیمی اداروں میں عام شہری کی طرح اپنے ساتھ رکھنا ہے۔

مزید خبریں