اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):باسمتی چاول کی برآمدات میں رواں سال اگست کے دوران 71.75 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 27.8 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2023 کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات کی مالیت 16.23 ارب روپے رہی ۔ اس طرح اگست 2023 کے مقابلہ میں اگست 2024 کے دوران باسمتی …
باسمتی چاول کی برآمدات میں رواں سال اگست کے دوران72 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):باسمتی چاول کی برآمدات میں رواں سال اگست کے دوران 71.75 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 27.8 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2023 کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات کی مالیت 16.23 ارب روپے رہی ۔
اس طرح اگست 2023 کے مقابلہ میں اگست 2024 کے دوران باسمتی چاول کی قومی برآمدات میں11.57ارب روپے یعنی 72فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔








