جکارتہ ۔ 27 نومبر (اے پی پی) انڈونیشیا کے ایک معروف سیاحتی مرکز بالی میں آتش فشانی کے باعث معطل ہونے والی پروازوں کے سبب مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی رسا ںادارے کے مطابق مقامی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں افراد جزیرہ بالی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر محصور ہو گئے ہیں۔ ویک اینڈ پر ماونٹ آگونگ میں …
بالی میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث ہزاروں افراد پھنس گئے
جکارتہ ۔ 27 نومبر (اے پی پی) انڈونیشیا کے ایک معروف سیاحتی مرکز بالی میں آتش فشانی کے باعث معطل ہونے والی پروازوں کے سبب مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی رسا ںادارے کے مطابق مقامی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں افراد جزیرہ بالی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر محصور ہو گئے ہیں۔ ویک اینڈ پر ماونٹ آگونگ میں سرگرمی کے باعث فضا میں کثیف دھوئیں کے بادلوں کے باعث پروازیں معطل ہیں۔ ایک ہی ہفتے میں دوسری مرتبہ اس آتش فشاں نے راکھ اگلی ہے۔ تاہم حکام کے مطابق اس پیشرفت سے بالی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔








