بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح بے مثال کردارکی منفردشخصیت تھے،امیرمقام

90

پشاور۔11ستمبر (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے بابائے قوم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ تحریک پاکستان کی کامیابی قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے بغیرناممکن تھی،بانی پاکستان بے مثال کردارکی منفردشخصیت تھے،بابائے قوم کے بتائے ہوئے راستے کواپناناوقت کااہم تقاضاہے اورمحمدعلی جناح کواعلیٰ ترین سطح پررول ماڈل بناناچاہئے، جمہوریت، آئین کی پاسداری اور ہم آہنگی کے ان اصولوں پرکاربند رہنے کے عہد کا اعادہ کرتے ہیں جس کا پرچارقائداعظم نے ساری زندگی کیا،با بائے قوم مسلمانوںکومتحداورمجتمع کرنیوالی طاقت تھے،بابائے قوم کوبرصغیرکے مشکل ترین دورکاسامنارہامگراس باہمت ہستی کے قدموںمیںکبھی لغزش نہیںآئی۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے قائداعظم محمدعلی جناحؒ کے69ویں یوم وفات کے موقع سوات میں بابائے قوم کی وفات کے مناسبت سے ایک منعقدہ تقریب میںشرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔