اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کونسل کے ممبران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فارمیسی کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کونسل کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو ان کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔ انہوں نے کونسل میں انسپکٹروں کی تعیناتی کے لئے ہدایات جاری کیں جو پورے پاکستان میں پھیلے فارمیسی اداروں کی …
فارمیسی کی تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے کونسل کے اقدامات کو ان کی مکمل حمایت حاصل رہے گی،سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کونسل کے ممبران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فارمیسی کی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کونسل کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو ان کی مکمل حمایت حاصل رہے گی۔ انہوں نے کونسل میں انسپکٹروں کی تعیناتی کے لئے ہدایات جاری کیں جو پورے پاکستان میں پھیلے فارمیسی اداروں کی معائنہ رپورٹ کونسل کو جمع کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار میں بہتری متوقع ہے اور اس سے ناقص کارکردگی والے ادارے معدوم ہوتے چلے جائیں گے۔ وفاقی وزیر قومی صحت نے کونسل کی کارکردگی کو سراہا اور معائنہ پروفارما کی منظور ی کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیر صحت نے فارمیسی پروفیشن کو مزید اجاگر کرنے کے لئے تجاویز بھی طلب کر لی ہیں۔ ڈاکٹر اسد حفےظ نے وزیر صحت کو یقین دلایا کہ تمام ممبران فارمیسی کونسل آف پاکستان کو مزید اجاگر کرنے کے لئے عزم و حوصلے کے ساتھ کوشاں ہیں۔ میٹنگ میں فارمیسی اداروں کی منظم جانچ پڑتال، رائج الوقت نصاب پر نظرثانی اور فارمیسی ایکٹ 1967ءمیں ترامیم قابل ذکر رہی۔








