بانی پاکستان کے سنہری اصولوں ایمان،اتحاد اور تنظیم پرعمل پیرا ہوکر پاکستان کو عظیم تر ملک بنائیں گے ،ڈاکٹرشہباز گل

119

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹرشہبا گل نےکہا ہے کہ پوری قوم قائد اعظم محمدعلی کے یوم پیدائش پر اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ بانی پاکستان کے سنہری اصولوں ایمان،اتحاد اور تنظیم پرعمل پیرا ہوکر پاکستان کو عظیم تراور پروقار ملک بنائیں گے ،ہفتہ کوقائد اعظم کے 145ویں یوم پیدائش پر اپنے ٹویٹ میں شہباز گل نے کہا کہ آج کے دن پوری قوم قائداعظم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔