اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کرنا اسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے، جو انہوں نے جاری کر دیا ہے ۔ پیر کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں …
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، بیرسٹر گوہر

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کرنا اسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے، جو انہوں نے جاری کر دیا ہے ۔ پیر کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں شرکت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف یہ تھا کہ جو بھی ججز تعینات ہوں، ہم اس طریقہ کار کا حصہ رہیں اور اپنا مؤقف پیش کر سکیں۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ آج یا کل سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کا اجرا ہو جائے گا۔
غزہ امن کمیٹی سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ غزہ ایک نہایت سنجیدہ مسئلہ ہے اور پوری دنیا سمیت امت مسلمہ اس بات پر متفق ہے کہ فلسطین کا ایک پائیدار اور دائمی حل نکلنا چاہیے۔ مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم امہ اور پاکستان کو حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے پر فیصلہ کرنا ہوگا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے غزہ امن کمیٹی کی حمایت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جب یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو پارٹی اپنا مؤقف واضح کرے گی۔







