اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے مؤقف کی تردید کرتے ہوئے چند اہم حقائق سامنے رکھے جس میں کہا گیا کہ 2 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کی …
بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کی جائے، طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔13فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کی جائے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے مؤقف کی تردید کرتے ہوئے چند اہم حقائق سامنے رکھے جس میں کہا گیا کہ 2 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت "الحمدللہ” بہتر ہے اور انہوں نے آنکھ کی کسی تکلیف کا ذکر نہیں کیا تھا۔16 جنوری کو جیل حکام اور حکومت نے خود فیصلہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ماہرِ امراض چشم کو دکھانے کی ضرورت ہے۔
انہیں پی ٹی آئی کی درخواست پر نہیں بلکہ حکومتی فیصلے پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 24 جنوری کو ان کی آنکھ کی بند رگ کے لیے ضروری انجکشن لگایا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہمارے صرف سیاسی اختلافات ہیں، کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل میں مقید کسی بھی قیدی کی صحت کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ۔انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور ان کی ہدایات پر سلمان صفدر نے معائنہ بھی کیا۔ حکومت نئی میڈیکل رپورٹ مرتب کرنے اور جہاں ضرورت پڑی وہاں معائنہ کرانے کے لیے تیار ہے۔








