باہمی اتحاد سے ہی انتہا پسندی، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا کو شکست ممکن، بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر دنیا کو خاموشی توڑنی ہوگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی چیئرمین پاکستان علماء کونسل

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین و صدر وفاق المساجد والمدارس حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ صرف باہمی اتحاد سے ہی انتہا پسندی ، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا کو شکست دی جاسکتی ہے، بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر دنیا کو خاموشی توڑنی ہوگی، پاکستان علماء کونسل ہر سطح پر بین المذاہب و بین المسالک مکالمہ اور …

اسلام آباد ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین و صدر وفاق المساجد والمدارس حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ صرف باہمی اتحاد سے ہی انتہا پسندی ، دہشت گردی اور اسلاموفوبیا کو شکست دی جاسکتی ہے، بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر دنیا کو خاموشی توڑنی ہوگی، پاکستان علماء کونسل ہر سطح پر بین المذاہب و بین المسالک مکالمہ اور ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو جاری ایک بیان میں کیا۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ انتہا پسندی ، دہشت گردی ، فرقہ وارانہ تشدد اور اسلامو فوبیا کے خلاف دنیا میں ایک منظم جدو جہد کی ضرورت ہے، چند ہفتوں کے دوران ہونے والے واقعات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ تمام مذاہب و مسالک کے قائدین امن کے راستے کو تقویت دینے کے لیے متحد ہوجائیں اور ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے جو مذاہب کا نام لے کر دنیا میں تشدد اور بدامنی پھیلانے کی سازشیں کررہے ہیں