باہمی تعاون، ٹیم ورک وپیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے اہداف کا حصول ممکن بنایا جائےگا،مینجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے

مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی ( پی ایچ اے ) لاہور زاہد پرویز نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ترجمان کے مطابق دفتر آمد پر پی ایچ اے کے سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں جیلانی پارک ہیڈ کوارٹر میں مینجنگ ڈائریکٹر زاہد پرویز کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا،

لاہور۔18جولائی (اے پی پی):مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی ( پی ایچ اے ) لاہور زاہد پرویز نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ترجمان کے مطابق دفتر آمد پر پی ایچ اے کے سینئر افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں جیلانی پارک ہیڈ کوارٹر میں مینجنگ ڈائریکٹر زاہد پرویز کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹرز نبیل ریاض سندھو، سونیا کلیم اور زونا وحید، ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج، ڈائریکٹر مارکیٹنگ نعیم افضل، محمد حسان، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن فرح دیبا، ڈائریکٹر انجینئرنگ میڈم سماویہ، ہارٹیکلچر ڈائریکٹرز اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل مینجنگ ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹرز نے جاری ترقیاتی منصوبوں، بیوٹیفکیشن کے لیے اقدامات، ہارٹیکلچر ورک اور ادارہ جاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر زاہد پرویز نے ہدایت کی کہ وزیراعلی پنجاب کے گرین لاہور ویژن پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جاری منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ادارے کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔زاہد پرویز نے کہا کہ باہمی تعاون، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے اہداف کا حصول ممکن بنایا جائےگا ۔