راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی، لائن نمبر 3 میں نالہ لئی میں گرنے والے بچے کو بچانے کی کوشش میں والد بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
راولپنڈی ،گلستان کالونی، لائن نمبر 3 میں نالہ لئی میں گرنے والے بچے کو بچانے کی کوشش میں والد بھی ڈوب کر جاں بحق

مزید خبریں
راولپنڈی۔18جولائی (اے پی پی):راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی، لائن نمبر 3 میں نالہ لئی میں گرنے والے بچے کو بچانے کی کوشش میں والد بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک بچہ نالہ لئی میں گر گیا تھا جسے بچانے کے لیے والد نے نالے میں چھلانگ لگا دی تاہم پانی کی گہرائی اور تیز بہاؤ کے باعث دونوں ڈوب گئے۔ آپریشن کے دوران والد کی لاش نکال لی گئی جبکہ بچے کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بچے کی تلاش کے لیے واٹر ریسکیو ٹیمیں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہیں اور بچے کے مل جانے تک سرچ آپریشن جاری رہے گا۔








