تہران ۔23مارچ (اے پی پی):ایران کی اعلیٰ عسکری کمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کی بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو خطے میں موجود امریکی اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کی پاور تنصیبات بھی ممکنہ اہداف ہوں گی۔شنہوا نے ایرانی سرکاری میڈیا اسلامک ریپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی …
بجلی تنصیبات پر حملہ ہوا تو سخت جواب دیں گے، ایران کا امریکہ کو دوٹوک پیغام

مزید خبریں
تہران ۔23مارچ (اے پی پی):ایران کی اعلیٰ عسکری کمان خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کی بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو خطے میں موجود امریکی اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کی پاور تنصیبات بھی ممکنہ اہداف ہوں گی۔شنہوا نے ایرانی سرکاری میڈیا اسلامک ریپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے ردعمل میں جاری کیا گیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند نہیں کی گئی اور ایران کے "سمارٹ کنٹرول” میں ہے، جہاں مخصوص ضوابط کے تحت پرامن جہازرانی جاری ہے تاکہ قومی سلامتی اور مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
ایرانی حکام نے خبردار کیا کہ اگر امریکی دھمکیوں پر عمل درآمد کیا گیا تو ایران فوری طور پر سخت اقدامات کرے گا، جن میں آبنائے ہرمز کی مکمل بندش شامل ہو سکتی ہے، جو اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک متاثرہ ایرانی تنصیبات کی بحالی مکمل نہ ہو جائے۔بیان کے مطابق دیگر ممکنہ اقدامات میں اسرائیل اسرائیل کی توانائی، بجلی اور مواصلاتی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملے، خطے میں امریکی سرمایہ کاری سے وابستہ کمپنیوں کو نشانہ بنانا، اور امریکی فوجی اڈوں کے حامل ممالک کی پاور تنصیبات پر حملے شامل ہیں۔ایرانی عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قومی مفادات کے دفاع کے لیے "تمام ضروری اقدامات” کرے گی اور خطے میں امریکی و اتحادی معاشی و توانائی ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔








