لاہور۔11نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی جانب سےچیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق 48گھنٹوں کے دوران454ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 150ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے30کو گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 435ڈومیسٹک،14کمرشل،زرعی اور1انڈسٹریل کنکشنزشامل تھے۔
تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو379091 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ76 لاکھ16 ہزار230 روپے ہے۔