بجلی چوروں کے خلاف آپریشن 15ویں روز بھی جاری ،مزید151بجلی چورپکڑے گئے،101نئے مقدمات درج

115
بجلی چوری کے خلاف فعال ڈویژنل مانیٹرنگ ٹیم کو مقامی جاگیردار نے یرغمال بنا لیا،پولیس نے کارروائی کرکے2ملزمان کو گرفتار کرلیا

ملتان۔ 22 ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن 15ویں روز بھی جاری رہا۔ایک روز میں مزید 151بجلی چور پکڑے جانے پر مجموعی تعداد10227 تک جا پہنچی۔101نئے مقدمات درج ہونے سے کل تعداد3708 ہوگئی۔

گرفتارہونے والے بجلی چوروں کی تعداد294 ہوگئی۔مجموعی طورپر 29 کروڑ23لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ میپکو ریجن کے زیر انتظام 9آپریشن سرکلوں میں 7تا21ستمبر 2023ء کے دوران9239گھریلو، 609کمرشل، 328زرعی ٹیوب ویل اور51صنعتی صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ملتان سرکل میں 1615بجلی چوروں کو56933147روپے جرمانہ عائد اور570مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 14 بجلی چوروں کوگرفتار کیاگیا۔ایس ڈی او غلہ منڈی سب ڈویژن خالد کھوکھر نے ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرنے پر ایک بجلی چور کو دفتر سے گرفتار کروایا ۔

ایس ڈی او حسن پروانہ شیخ محمد عمران اورایس ڈی او سٹی سب ڈویژن شیخ ندیم کوثر نے پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن کے دوران ایک بجلی چور موقع سے گرفتار کروایاجبکہ خانپور میں بھی ایک بجلی چور گرفتار کروایاگیا۔ ڈی جی خان سرکل میں 1188صارفین کو66680869 روپے جرمانہ عائد اور1090مقدمات کا اندراج ہواجبکہ11بجلی چور گرفتار ہوئے۔ وہاڑی سرکل میں 2184صارفین کو 16878206 روپے جرمانہ عائد اور210 مقدمات درج ہوئے جبکہ 41افراد گرفتار ہوئے۔بہاولپورسرکل میں 582صارفین کو23428248روپے جرمانہ عائد اور364 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 29افراد گرفتار ہوئے۔ساہیوال سرکل میں 765صارفین کو28544790روپے جرمانہ عائد اور386مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 3افراد گرفتار ہوئے۔

رحیم یار خان سرکل میں 514صارفین کو 22781093روپے جرمانہ عائد اور311مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 122 افراد گرفتار ہوئے۔مظفرگڑھ سرکل میں 1675 صارفین کو32972395 روپے جرمانہ عائد اور440مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ32 بجلی چوروں کوموقع سے گرفتار کیاگیا۔بہاولنگر سرکل میں 1058 صارفین کو11252712 روپے جرمانہ عائد اور 157 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ41 بجلی چورگرفتار ہوئے۔

خانیوال سرکل میں 646صارفین کو23867503 روپے جرمانہ عائد اور180مقدمات کا اندراج ہوا۔میپکو ڈی جی خان سرکل سرویلنس ٹیم نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 10صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔ انچارج سرویلنس ٹیم خالد فاروق کی سربراہی میں ٹیم نے صارفین نیاز احمد، یونس، محمد عمران کو میٹرباڈی ٹمپرکرکے، یاقین محمد کو میٹرواش کرکے، محمد مقصود،اللہ بخش، محمد یعقوب،محمد عرفان، فدا حسین اور محمد موسیٰ کو ڈائریکٹ تاریں لگاکر اور میٹر میں لوپ سسٹم لگاکربجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور انہیں لاکھوں روپے جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ مقدمات کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس اسٹیشنوں میں درخواستیں بھجوائی جارہی ہیں۔